ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

اسپیکر ٹھیک کروانے کیلیے پیسے نہ دینے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں میوزک اسپیکر ٹھیک کروانے کے لیے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹے نے میوزک اسپیکر ٹھیک کروانے کے لیے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے اینٹیں مار کر ماں کی جان لے لی۔

55 سالہ خاتون سنگیتا فیکٹری میں ملازمہ تھی اور اس کے دو بیٹے موہت اور منیش ہیں۔

- Advertisement -

منیش نئی دہلی میں سیکیورٹی گارڈ تھا جبکہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں ساؤنڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق موہت کو نوراتری کے لیے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے پیسے مانگے لیکن ماں نے انکار کیا اور اسے ڈانٹا بھی ساتھ ہی اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کرنے کی دھمکی بھی دی۔

سفاک بیٹے نے اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو مارنے کا منصوبہ بنایا، منصوبے کے تحت موہت نے ماں کو اس کی فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لیا اور گھر چھوڑنے کا کہہ کہ دور دراز علاقے میں لے گیا اور اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں