منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان : میرعلی کے علاقے عیدک میں اسلم چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے عیدک میں اسلم چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا،حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں چیک پوسٹ اورایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم زخمیوں کوفوری طور پرمیرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ رکشےکے ذریعے کیا گیا تاہم اموات میں اضافے کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں : ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

گذشتہ روز فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا تاہم شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں