اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے: ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے پہلی بار 4 الگ، الگ پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 4 قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے لیے چار الگ، الگ قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ہر اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی بیک وقت چاروں اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ٹیم میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے تاہم وہ دورہ زمبابوے میں آرام کریں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے دستیاب ہوں گے۔ محمد رضوان کو تین ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو ترجیح دی گئی ہے۔ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچز میں آرام دیا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔ جہاں داد خان اور سلمان علی آغا کو پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم قومی ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پی سی بی نے وائٹ بال کپتان کے بغیر ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ کپتان کے نام کا اعلان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج ساڑھے تین بجے لاہور میں کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے مجموعی طور پر 28 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور ہر اسکواڈ 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حارث رؤف، کامران غلام، صائم ایوب، عرفات منہاس، حسیب اللہ، محمد عرفان، کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فیصل اکرم، محمد حسنین، محمد رضوان، سلمان علی آغا، جہاں داد خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، ابرار احمد، احمد دانیال، شاہنوا دھانی، طیب طاہر، قاسم اکرم بھی دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں شامل کیے گئے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ:

عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی

دورہ آسٹریلیا ٹی 20 اسکواڈ:

عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔

دورہ زمبابوے ون ڈے اسکواڈ:

عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، طیب طاہر۔

دورہ زمبابوے ٹی 20 اسکواڈ:

احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہاں داد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ ماہ 4 سے 18 نومبر تک آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ زمبابوے کا دورہ کرے گی، جہاں قومی ٹیم 24 نومبر سے 5 دسمبر تک اتنے ہی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان، ایک اہم کھلاڑی کی تنزلی، دوسرا محروم

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں