اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا کرلیا گیا، اہلخانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست بھی دیدی گئی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔
اغوا شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی، والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔
والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اوربھی پاکستانی موجود ہیں، روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
اغوا ہونے کؤوالے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا کیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔