اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

سابق انگلش کپتان اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے، بین اسٹوکس اہلیت پر سوال اٹھا دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے اور موجودہ کپتان بین اسٹوکس کی قابلیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو میں ناصر حسین نے جہاں انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی حکمت عملی اور قابلیت پر سوال اٹھایا، وہیں بیٹنگ لائن کو اسپن وکٹوں پر کمزور بھی قرار دیا۔

ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان نے سیریز کے دو میچز میں فلیٹ وکٹیں نہیں بنائیں تو انگلینڈ کی بیٹنگ کی بے نقاب ہوگئی اور اسپنرز کے لیے سازگار پچز پر ان کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسپن پچوں پر انگلش بلے بازوں کی تیکنیک یکسر ناکام رہی۔ انگلینڈ کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم میں بعض بیٹرز کی قابلیت پر تشویش ہے اور اس میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ناصر حسین نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد یہ جیت بہت شاندار ہے۔ پاکستانی مداح جو ناراض تھے وہ یقیناً خوش ہوئے ہوں گے۔

سیریز میں ابتدائی ٹیسٹ میں اننگ کی شکست اور خسارے میں جانے کے باوجود سیریز جیتنا واقعی قابل فخر ہے۔ یہ بھی پتہ چل گیا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کی ’باز بال‘ کو ’ڈسٹ بال‘ میں کیسے تبدیل کیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں