پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

’ایران پر حملوں میں تمام مقاصد حاصل کر لیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں میں تمام مقاصد حاصل کیے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ہفتے کے روز ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے پر خوش ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے حملوں کی عبرانی کیلنڈر کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب دیں گے اور ہفتہ کو ہم نے حملہ کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حملہ بالکل درست اور طاقتور تھا، جس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد رد عمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

اس سے قبل ایرانی فوج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پرحملے کیے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پر حملے کیے، ایلام، خوزستان اور تہران میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں محدود نقصان پہنچا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملک پر حملہ کیا جو ایک غیر قانونی عمل میں ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے عراق میں ’امریکی دہشتگرد فوج‘ کے زیرِ کنٹرول فضائی حدود کو 100 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کیلیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں کہ یہ میزائل ہلکے وزن کے وار ہیڈز سے لیس تھے جن کا مقصد الام، خوزستان اور تہران کے آس پاس کے علاقوں میں متعدد بارڈر ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کی وجہ سے نقصان محدود رہا، نہ صرف بڑی تعداد میں میزائلوں کو روکا گیا بلکہ دشمن کے طیاروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بھی باز رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں