پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان سے فلسطین، لبنان کے لیے انسانی امداد کے پہلے زمینی قافلے کی روانگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے فلسطین اور لبنان کے عوام کے لیے انسانی امداد کے پہلا زمینی قافلہ روانہ کردیا گیا، این ایل سی کا قافلہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سے فلسطین اور لبنان کیلئے امداد کا سلسلہ بڑھا دیا ہے، این ایل سی کا انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوا، این ایل سی کے 2 قافلے 100 ٹن خیمے، کمبل لےکر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے۔

اب تک ایک ہزار 598 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے، اسلام آباد میں منعقد تقریب میں فلسطین کے سفیر اور لبنان کے سفیر نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ایم این اے ملک ابرار اور ایم این اے راجہ قمر الاسلام نے بھی تقریب میں شرکت کی، فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کی امداد ضروری ہے، حکومت بھرپورتعاون کررہی ہے، این ایل سی جنگ زدہ علاقوں میں بروقت امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

فلسطینی سفیر زہیر ایم ایچ درزید نے کہا کہ پاکستان کی انسان دوستی اور ہمدردی امید کی کرن ہے، سفیر لبنان نے کہا کہ پاکستان کی امداد سے جنگ سے متاثرہ عوام کو بہت ضروری سہولتیں فراہم ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں