پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

جمہوریت سے مایوس ہیں، محمود خان اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت اور اسمبلیوں سے مایوس ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت اور اسمبلیوں سے مایوس ہو رہے ہیں۔ اب اسمبلی فلور پر بھی صرف یہ باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسمبلیاں اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہیں اور ملک میں کسی کو جمہوریت اور انصاف کی فکر نہیں۔ سرکار کی خاموشی کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔ پاکستان کی بے توقیری ہو رہی ہے، ہم اس کا حصہ بن سکتے ہیں اور نہ خاموش رہیں گے۔

- Advertisement -

سینئر سیاستدان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نواز شریف کا بھائی ان کے ہی آشیرباد سے آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ پشتون علاقوں میں جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلا جرگہ لورالائی ڈویژن میں 9 اور 10 نومبر کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں