پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی، مزاحمت پر کیشئر اور سیکیورٹی گارڈ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبادکے تھانہ آئی نائن کے بعد تھانہ ترنول میں بھی ڈکیتی کی واردات مسلح ملزمان نے نجی کمپنی کی کیش وین کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کی گلیمراڈہ کے قریب ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی، اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے کیش دین کے ڈرائیور اور کیشیئر کو فائرنگ کرنے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کیش وین سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں جس کی تلاش جاری ہے، دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن سے 600 میٹر فاصلے پر بھی ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کیش وین سے رقم بینک منتقلی کے دوران واردات کی کوشش کی گئی لیکن  بینک کے سیکورٹی گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دوران مزاحمت ملزمان نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی، فائرنگ سے بینک کا گارڈ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں