پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

گیری کرسٹن کے استعفیٰ پر سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے اچانک مستعفی ہونے پر سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا موقف سامنے آیا ہے۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا ان کے مستعفی ہونے پر سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا موقف سامنے آیا ہے۔

ماضی میں پاکستان کرکٹ میں ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھانے والے مکی آرتھر نے گیری کرسٹن کے قبل از مدت استعفیٰ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ کی رائے کو سلیکشن میں شامل کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

مکی آرتھر نے کہا کہ کوچ کے مشورے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ہیڈ کوچ سے بورڈ کو واضح بات کرنی چاہیے اور ہر بات کو کلیئر رکھنا چاہیے۔

مکی آرتھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے والی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جب کہ گزشتہ سال ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ان کے لیے خصوصی طور پر ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ تخلیق کیا گیا تھا۔

تاہم گرین شرٹس مذکورہ دونوں ایونٹس میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر سکی۔ اس کے بعد جہاں بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا وہیں کچھ عرصے بعد مکی آرتھر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور، جیسن گلیسپی قومی ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں