پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، ایک گھنٹہ 10 منٹ میں 24 مقدمات سنے

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے روز ایک گھنٹہ 10 منٹ میں 24 مقدمات سنے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جنہوں نے 26 اکتوبر کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا آج ان کا کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہلا دن تھا اور 30 مقدمات سماعت کے لیے مقرر رھے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صبح ساڑھے 9 بجے سے 10 بج کر 40 منٹ تک ( ایک گھنٹہ 10 منٹ) تک 24 مقدمات سنے۔

- Advertisement -

عدالت عظمیٰ کے سامنے بیشتر اپیلیں زائد المعیاد تھیں۔ عدالت نے جائیداد تنازع کیس میں زائد المیعاد اپیل کا اعتراض درخواست گزار کے بیوہ ہونے کی بنیاد پر ختم کر دیا۔

مقرر کردہ 30 میں سے 6 مقدمات وکیل یا فریق کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں