کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کے فضائی میزبان کا کینیڈا سے واپسی پر 16 موبائل اسمگل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلا اور کینیڈا سے مہنگے سیل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
فضائی میزبان کا کینیڈا سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پر موبائل اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا، فیصل مجید 24 اکتوبر کی ٹورنٹو سے اسلام آباد پرواز پی کے 782 میں پہنچا تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نےروک کرتلاشی لی تو فضائی میزبان فیصل مجید کے جسم سے لگے 16 موبائل برآمد ہوئے۔
قومی ایئرلائن انتظامیہ نے فضائی میزبان فیصل مجید کو شوکاز نوٹس جاری کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انتظامیہ نے فضائی میزبان کو تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیتے شوکازنوٹس کاجواب تسلی بخش نہ ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا جائے گا، آپ کےاس عمل سے قومی ایئرلائن پی آئی اےکی ساکھ متاثرہوئی۔