پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے ایک موضع میں سیرو تفریح کی غرض سے آئے تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تین نوجوان تیراکی کی غرض سے پہنچے تھے، حادثاتی طور پر ندی میں ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجور منڈل کے رہائشی چار نوجوان تیراکی کی غرض سے ندی میں اترے تھے کہ ان میں سے ظہیر حسین عمر 22 سال، معیز عمر 19 سال کے علاوہ ارشاد عمر 18 سال پانی میں ڈوب گئے، جبکہ ایک نوجوان قاسم ندی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے نوجوان قاسم نے حادثے کی اطلاع خاندان کے دیگر افراد کو دی۔

ریسکیو حکام اور پولیس نے رات بھر نوجوانوں کو تلاش کیا اور گزشتہ روز تلائی علاقہ کے قریب ندی سے ظہیر نامی نوجوان کی لاش مل گئی، جبکہ دیگر دو نوجوانوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی مچھیروں اور تیراکوں کی مدد سے دیگر لاشوں کو تلاش کیا جارہا ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارت کے شہر حیدرآباد میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران 3 کم عمر لڑکے تالاب میں ڈوب گئے تھے، ایک کو بچالیا گیا۔افسوسناک واقعہ پہاڑی شریف اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایراکنٹہ کے عثمان اور عبد الواحد اپنے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ جل پلی کے بڑے تالاب میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔

شمالی غزہ: کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑی معصوم بچی شہید

مچھلیاں پکڑنے کے دوران لڑکے گہرے پانی میں چلے گئے اور پاؤں پھسل جانے کے نتیجے میں تالاب میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں