پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

بھارت میں گائے کو ’’آوارہ‘‘ کہنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور اب ایک بھارتی ریاست میں گائے کے لیے لفظ آوارہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں ریاستی حکومت نے گائے کے لیے لفظ آوارہ جیسے الفاظ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور مویشی وگائے پالنے کے وزیر جورا رام کماوت نے اس سلسلے میں آج احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس سے قبل مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے ریاست میں گائے کو ریاستی ماں کا درجہ دیا گیا تھا جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی انتہا پسندوں کی جانب سے اس حوالے سے مطالبات سامنے آ رہے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے گائے، گھوڑے اور گدھے جیسے جانور پالے جاتے ہیں، جن کو عمومی طور پر آوارہ جانوروں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند گائے رکھشک کے نام پر آئے دن مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کئی مسلمان ان کے ناجائز نظریات اور جھوٹے پروپیگنڈے کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں