پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

’امریکا قیادت سے محروم اور بحران کا شکار ملک ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ساجد تارڑ نے کہا ہےکہ امریکا اس وقت قیادت سے محروم اور بحران کا شکار ملک ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ٹرمپ کے سپورٹر ساجد تارڑ نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اس وقت قیادت سے محروم اور بحران کا شکار ملک ہے۔ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے امریکا کو لیڈر شپ ملے گی۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پینٹاگون کو مضبوط کیا اور کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سقوط کابل کا فائدہ روس نے اٹھایا اور اس نے یوکرین پر حملہ کردیا لیکن ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یوکرین کی مالی معاونت بند کر دیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگوں کو روکنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

ساجد تارڑ نے بتایا کہ 2016 سے ٹرمپ کے ساتھ ہوں۔ وہ اس الیکشن میں بھی پاپولر ووٹ لیں گے۔ یہ خطہ اور خاص طور پر پاکستان بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی گروپنگ شنگھائی تعاون تنظیم سے ہو رہی ہے۔ چین اور روس کریز سے باہر نکل کر کھیل رہے ہیں۔ ہم اپنا تیل خود نکالیں گے اور آئل امپورٹ پر انحصار ختم کر دیں گے۔ پٹرول سستا ہوگا، تو معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں