پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن نام طلب کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کیے گئے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے چار ارکان جوڈٰشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل  کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی نے’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کا کمیشن کیلئے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کےمطابق کمیٹی کو کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئے اسپیکر خط پر بریفنگ دی، 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا، کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور شرعی عدالت میں ججز تعینات کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن ہائیکورٹ ججزکی کارکردگی پر نگاہ اورکارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا،جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ ججزکیلئے موزوں نام بھی تجویز کرنے کا مجاز ہے یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا۔

کمیٹی کو بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے، کمیشن میں حزب اختلاف کے 2 اراکین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، سیاسی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں