پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

آٹے کی زائد قیمت میں سندھ نے وفاق اور صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ نے آٹے کی زائد قیمت میں تمام صوبوں اور وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1730 روپے اور کراچی 2200 روپے کا فروخت ہورہا ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمتیں تمام صوبوں اور وفاق کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کےمطابق راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کا ہے، حیدرآباد، پشاور، خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کا ہے۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 1970 اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹا 1940 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بہاولپور 1880، بنوں 1850 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1820 روپے تک ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہے جبکہ ملتان میں 1773، فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1700 روپے میں فروخت کورہا ہے۔

ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کے حساب سے کارکردگی میں تمام صوبوں اور وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، خیبر پختونخوا کی کارکردگی پورے ملک میں دوسرے نمبرپر سب سے بہتر رہی جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سب سے بری رہی۔

ستمبر 2024 میں پنجاب میں بنیادی اشیا کی قیمتیں ہول سیل کے مقابلے ریٹیل میں 25 فیصد تک مہنگی رہیں، جبکہ وفاق میں اشیائے ضروریہ ہول سیل کے مقابلے سب سے زیادہ 59 فیصد تک مہنگی رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں