جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری اور سلمان اکرم کی صلح کروادی، دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری میں صلح کرا دی جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں صلح صفائی کےوقت بیرسٹرعلی ظفر بھی موجود تھے، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنےکی ہدایت کی۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کوبھی پیغام بھجوایا کہ فواد چوہدری سے کہا جائے پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا تھا، اختلاف ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوا تھا۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا، ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتایا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی باقی کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں