پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

33 آئی پی پیز نے ایک سال میں 9 کھرب سے زائد بٹورے، وزارت پانی و بجلی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے انکشاف کیا ہے کہ 33 آئی پی پیز نے 9 کھرب 79 ارب سے زائد رقم بٹوری۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کرایا گیا، جس میں ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں بھاری وصولیوں کا انکشاف سامنے آیا، 33 آئی پی پیز نے 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں رقم وصول کی، چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے۔

- Advertisement -

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس مد میں وصول کیے، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس مد میں 120 ارب 37 کروڑ روپے وصول کیے۔

کوئلے سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس مد میں وصول کیے، گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کیے۔

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے، فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ جھولی میں ڈالے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں