جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا ٹرین سے ٹکرا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش میں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے ہوئے 14 سالہ لڑکا ٹرین سے ٹکرا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب لڑکوں کا ایک گروپ رنگ پور میں سنگیمارا برائیڈ کے ریلوے ٹریک پر کھڑے ہونے والے خطرے سے بے خبر ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی جس میں لڑکوں کو ویڈیو ٹریک پر ناچتے اور پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اچانک جیسے ہی گروپ سیلفی لینے کے لیے اکٹھا ہوتا ہے ٹرین قریب آتی ہے اور ایک لڑکا اس سے ٹکرا کر زخمی ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت لکھن کے نام سے ہوئی ہے جسے رنگپور میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ لکھن نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہے۔

یہ واقعہ غیر محفوظ مقامات پر ویڈیو ریکارڈ کروانے والوں کو خبردار کرتا ہے اور نوجوان سوشل میڈیا صارفین میں حفاظتی بیداری کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں