بھارت میں اِن دنوں کانسرٹس کا موسم چل رہا ہے جہاں بھرپور تفریح کے ساتھ ساتھ انوکھے واقعات بھی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کے کانسرٹ کے دوران ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جب نشے میں دھت ایک شخص اسٹیج پر پہنچ گیا، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے میں دھت شخص اچانک اسٹیج پر چڑھا اور لُڑھکتے ہوئے گلوکار کی جانب بڑھنے لگا۔
View this post on Instagram
گلوکار نے فوراً ایک طرف ہوکر خود کو اُس شخص سے ٹکرانے سے بچا لیا جسے بعدازاں سیکیورٹی گارڈز نے اس شخص کو دبوچ لیا اور تھپڑوں کی بارش کردی۔
حیرت انگیز طور پر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ‘اچانک حملے’ کے باوجود معروف گلوکار نے کانسٹرٹ خراب نہیں ہونے دیا، اِس تمام صورتحال کے دوران انہوں نے مسلسل گانا گانا جاری رکھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکار کی کمال مہارت پر انہیں خوب سراہا اور انہیں ‘حقیقی لیجنڈ’ قرار دیا۔
سوناکشی سنہا نے شوہر کے ہمراہ دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کردیں
گلوکار کے ایک چاہنے والے نے کہا کہ ‘سُر یہاں بھی نہیں بگڑا گُرو جی کا’، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ‘یہ واقعی حیرت انگیز ہے! سونو کیسے اس شخص سے بچ نکل کر بھاگے لیکن گانا مسلسل جاری رکھا؟ وہ واقعی کمال کا گلوکار ہے۔