پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت میں تمام شوز کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹیل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، اپنی بہترین کہانی اور اداکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے، دنیا بھر میں لوگ اس کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ڈرامے کے یوٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ ویوز ہوگئے، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک میں بھی مصطفیٰ اور شرجینا کی کہانی سے جڑے ہوئے ہیں۔
فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے ڈرامے میں مصطفیٰ اور شرجینا کا کریکٹر اس خوبی سے نبھایا ہے کہ شائقین ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے اس ڈرامے کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ بالی ووڈ کے ڈائریکٹرز بھی اسے فالو کررہے ہیں جبکہ کئی بھارتی یوٹیوبرز اس ڈرامے کی ہر قسط پر اظہار خیال کرتے نظر آتے ہیں۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔