بدھ, اکتوبر 30, 2024
اشتہار

’ابھی میں سنگل ہوں‘ ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ارجن کپور، سنگھم اگین کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ہندو تہوار دیوالی کی تقریب میں موجود ہیں۔

جب ارجن کپور کے ہاتھ میں مائیک آیا اور وہ گفتگو کرنے ہی والے تھے کہ ہجوم نے ’ملائیکہ، ملائیکہ‘ کی آوازیں کسنا شروع کردیں۔

- Advertisement -

اداکار نے ’ملائیکہ‘ کی آواز سنتے ہی کہا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو۔‘ اور مسکرانے لگ گئے۔

یہ ویڈیو بھارتی شوبز پیجز پر بھی شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارجن اور ملائیکہ ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے لیکن اداکار اور اداکارہ نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

یہ پہلی بار ہے کہ ارجن کپور نے خود کو ’سنگل‘ کہا ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ وہ اور ملائیکہ اب ساتھ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تھی تو ارجن کپور آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں