سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے عالمی مقبولیت ہی حاصل نہیں کی بلکہ اپنے سربراہ کو چین کا امیر ترین شخص بھی بنادیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہورون (Hurun) ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی نئی فہرست میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ کے اثاثوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد وہ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کے بانی کے اثاثوں کی مالیت 49 اعشاریہ 3 بلین ڈالر ہے، جس نے 2021ء میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا لیکن وہ اب بھی فرم کے 20 فیصد شیئرز کی ملکیت رکھتے ہیں۔
چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے تعلق پر دنیا کے کچھ ممالک تشویش میں مبتلا ہیں، اس کے باوجود وہ دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔
بائٹ ڈانس کی عالمی منافع میں گزشتہ 1 سال میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات ژانگ یامنگ کو چین کا امیر ترین شخص بنا گئے ہیں۔
ٹک ٹاک اور اس کی سرپرست کمپنی چینی اثر و رسوخ سے آزادی کی دعویدار ہے، مگر اس کے باوجود امریکا جنوری 2025ء میں اس پر پابندی لگانے کا سوچ رہا ہے۔
امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک
ہورون کی رپورٹ کے مطابق ژانگ یامنگ چین میں 26 برسوں کے دوران امیر ترین افراد کی فہرست میں 18واں اضافہ ہے جبکہ امریکا میں صرف 4 لوگ بل گیٹس، وارن بفٹ، جیف بیزوس اور ایلون مسک ہی سامنے آئے ہیں، یہ اعداد و شمار چینی معیشت کے متحرک ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔