جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

ریٹرن فائل کرنے کا کل آخری دن ، نان فائلر تاجروں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے نان فائلر تاجروں کو خبردار کردیا اور کہا کل ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے تاجر برادری کو ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نان فائلر تاجر کل تک فائلر بنیں ، کل ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے جس میں توسیع کےمنتظر نہ رہیں.

نعیم میر کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سےایف بی آرنے نان فائلر تاجروں کیخلاف سخت اقدامات کرنےہیں اور ٹیکس چوروں کیخلاف منظم آپریشن ہوگا.

- Advertisement -

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نے کہا کہ ہمارا کام آپ تاجر دوستوں کو آگاہی دینا ہےنہیں چاہتے عام تاجر گمراہی کا شکار رہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نان فائلر کیٹیگری کا خاتمہ کرنے والی ہے، یکم نومبر سے نان فائلرتاجروں کو کاروبار میں شدید دشواری ہوگی اور تاجروں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں