ایران نے اپنے ملک میں شہریوں پر موبائل ساز معروف کمپنی موٹرولا کے موبائل فون کے استعمال اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ حالیہ اسرائیلی پیجر دھماکوں کے بعد کیا ہے اور ایرانی وزیر محمد مہدی برداران کے مطابق حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد، خرید وفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر محمد مہدی برادران نے کہا کہ ایران کی حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔
اس سے قبل ایران نے اپنی تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی ساتھ رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ایران کا یہ فیصلہ حزب اللہ کے اراکین اور تقریباً 3,000 دیگر افراد کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد آیا ہے۔ DiGiato کی ایک الگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اسٹورز پر بھی Motorola فونز کی فروخت روک دی گئی ہے۔ ان اسٹورز نے یا تو Motorola فونز کو ہٹا دیا ہے یا انہیں آؤٹ آف اسٹاک میں درج کر دیا ہے۔