جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

گلین میسکویل نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جس کے خلاف پلاننگ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کی وائٹ بال ٹیم بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کبھی نہیں پتا ہوتا کہ ان کے خلاف کیا ہوگا۔

- Advertisement -

گلین میکسویل نے کہا کہ ورلڈ کپ میچ میں بھی پاکستان نے ہمیں تقریباً باہر کردیا تھا لیکن وہ میچ جیت گئے، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز بہت دلچسپ ہوگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم کا دوسرا گروپ آج میلبرن پہنچے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوئے تھے، سیریز کے لیے روانہ ہونے والے پلیئرز میں وائٹ بال کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق شامل تھے۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر عامر جمال، اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کے ساتھ ساتھ حسیب اللہ اور عرفات منہاس بھی آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

قومی کھلاڑیوں کا پہلا گروپ پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 4 نومبرکو کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں