اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

فردوس جمال نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ سے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار فردوس جمال کے بیٹے اور حمزہ فردوس جمال نے حال ہی میں ویڈیو بیان میں والد کے انٹرویو پر کہا تھا کہ والدہ نے خلع لے لی ہے اور اس لیے والد اکیلے رہتے ہیں۔

حمزہ نے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے کئی سالوں تک تکلیفیں برداشت کیں تاہم اب وہ ساتھ نہیں ہیں۔

تاہم اب فردوس جمال نے بیٹے کے بیان کی تردید کردی اور کہا کہ وہ اب دادا بن چکے ہیں اور اب وہ کیسے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں۔

حمزہ فردوس کے بعد اب فردوس جمال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کے بیٹے کو گھریلو مسئلہ سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہیے تھا، کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بیٹا والدین سے متعلق ایسی من گھڑت بات نہیں کرسکتا کچھ نہ کچھ تو سچائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فردوس جمال ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق بیان دے کر خبروں میں رہ چکے ہیں جس کے بعد اداکاروں کے مداحوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں