ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’میں عجیب و غریب آوازیں سنتی ہوں‘ خاتون ’گڑیا‘ خرید کر مشکل میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں خاتون نے سب سے زیادہ ہانٹڈ کہلائی جانے والی گڑیا خریدی جس کے بعد وہ مشکل میں آگئی۔

برطانیہ میں خاتون نے گڑیا خریدی جسے ملک کی سب ’ہانٹڈ‘ کے طور پر جانا جاتا تھا، اس فیصلے کے بعد اس کو پچھتاوا ہوا، گڑیا جمع کرنے والی کینڈیس کولنز نے اس کی پریشان کن تاریخ کے بارے میں جاننے کے باوجود 260 ڈالر میں ’نارمن‘ کے نام سے مشہور گڑیا خریدی تھی۔

کولنز نے دعویٰ کیا کہ نارمن (گڑیا) اس کے خاندان کے لیے بہت سی تکلیف کا باعث بنی ہے۔

- Advertisement -

یہ گڑیا پہلے وائرل ہوئی تھی جب اس کے سابق مالک کرسچن ہاکس ورتھ نے اسے فروخت کے لیے پیش کیا تھا، ہاکس کو کئی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ اس نے نارمن کو قرار دیا تھا۔

ہاکس کے مطابق گڑیا خریدنے کے جن مسائل نے جنم لیا ان میں اپینڈکس پھٹ جانا، گولی لگنے سے زخم، کار کے مسائل، تنخواہ میں کٹوتی شامل ہیں، پھر اس نے گڑیا کو بیچنے کا فیصلہ کیا جہاں کولنز نے آخرکار اسے جون 2023 میں خریدا تھا۔

کولنز، نارمن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جیسے ہی میں باکس کھولا، کمرہ ٹھنڈا ہوگیا اور ہوا میں شدید افسردی چھا گئی، تب مجھے معلوم تھا کہ اس گڑیا کے ساتھ ضرور کوئی چیز جڑی ہوئی ہے۔‘

کولنز نے گڑیا کو شیشے کے ڈبے میں بند کرکے اس میں مقدس پانی ڈالا لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ خوف کا احساس برقرار ہے،اب وہ بار بار ڈراؤنے خواب دیکھتی ہے، جب وہ بیدار ہوتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس پر کسی غیر مرئی مخلوق نے حملہ کردیا ہو۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اس کا ہاتھ کاٹا ہوا محسوس ہوا اور رات کو ’کولنز‘ پکارتی ہوئی خوفناک آواز سنائی دی۔

انہوں نے بتایا کہ پریشان واقعے سے نوجوان بیٹا بھی متاثر ہوا جس سے نارمن نے بات چیت کی ہے، میں اپنے چھوٹے لڑکے کو کسی سے بات کرتے ہوئے سن سکتی ہوں، وہ بھی ہنسنے لگتا ہے جو کہ بہت عجیب ہے۔

کولنز کا کہنا ہے کہ اس کی صحت غیر متوقع طور پر گر گئی ہے جس میں گٹھیا، سر درد، بے ترتیب خراشیں، اور اس کی پیٹھ پر "پنجوں کے نشان” سے مشابہ ایک گہری خراش کا ذکر ہے۔

خاتون کا ان سب برے تجربات کے باوجود بھی گڑیا سے علیحدگی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

کولنز نے بتایا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ موت کے بعد زندگی ہے اور یہ کہ تمام چیزیں بری نہیں، کچھ کو صرف مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں