اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور جلد جی 20 کا رکن بن جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بوگو لیو ایپ کا افتتاح کردیا اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، وفاقی وزیر احسن اقبال ودیگر موجود تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس طرح کے ماڈل موجودہ حکومت کا ویژن ہے، پاکستان کا ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا سفر جاری ہے، تمام معاشی اشاریے بہتری کی نشاندہی کررہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ بطور قوم اپنے آپ کو کیسے درست کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت زیادہ صلاحیت ہے، انڈسٹری کے لیے جگہ بنانا ضروری ہے، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں صرف سہولت دینا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ عالمی اداروں کے ڈائریکٹر نے پاکستان کا دورہ کیا، اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے، ہم متحد ہوکر ترقی کرسکتے ہیں، موجودہ حکومت کا ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم اسی کے ذریعے سوسائٹی کو مضبوط کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا ک ہم ڈیجیٹل فیلڈ میں 5 ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے جارہے ہیں، ہم سولر اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن کی کوشش کررہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں پہلے نمبر پر آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر بحیثیت قوم تترقی کی کوشش کرنا ہوگی، ہمیں درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، معیشت چار سال میں 27ویں بڑی معیشت کے طور پر سامنے آئئے گی، ہم ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کررہے ہیں تاکہ وہ بہتر پرفارم کریں۔