جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

رائے ونڈ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعرات کی شام سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رائے ونڈ میں عالمی تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل جمعرات بعد نماز عصر شروع ہوگا، اختتامی دعا اتوار کی صبح ہوگی۔

اجتماع کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، غیر ملکی مہمانوں کیلئے الگ سے حلقہ بیرون قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

کراچی اور کوئٹہ سے بسوں، گاڑیوں اور ٹرینوں کے ذریعے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سے بھی ہزاروں کی تعداد میں قافلے پنڈال پہنچنا شروع ہوگئے۔

- Advertisement -

Tablighi Jamaat

ریلوے اسٹیشن پر استقبالہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرکے ان کی ریفریشمنٹ اور گاڑیوں کے ذریعے پنڈا ل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے، ریلوے اسٹیشن پر مقامی احباب کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں نماز، وضو کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

تمام وفاقی اور صوبائی محکموں نے انتظامات مکمل کرلیے، گاڑیوں کیلئے مختلف مقامات پروسیع پارکنگ اسٹینڈ قائم کردیے گئے۔ کل نماز عصر کے بعد شروع ہونے والا اجتماع اتوار کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، محکمہ صحت پنجاب کا عملہ اجتماع کے شرکاء کو دن رات طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے عملہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا امسال اجتماع میں شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پنڈال میں دس بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال اور چھ ڈسپنسریاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں