لاہور کے علاقے بھاٹی چوک پر چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا۔
موٹر سائیکل سوار ذیشان نے چالان کرنے پر فون کر کے اپنے 2 ساتھیوں کو بلایا اور سینئر وارڈن پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے وائر لیس سیٹ اور موبائل فون چھینے کی کوشش کی اور بدتمیزی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
تینوں ملزمان نے روڈ بلاک کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی بھی کی۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
- Advertisement -
کار سرکار میں مداخلت اور تشدد پر موٹر سائیکل سوار اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان ذیشان اور انور کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔