جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطر سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ میں ایک مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم آج امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان اورقطر کی وفود کی سطح پربات چیت میں وفدکی قیادت کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم قطر کے وزیر اعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سےبھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا، قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم میوزیم میں’1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر ‘ کا افتتاح کریں گے، وفاقی وزراخواجہ آصف ،جام کمال ، محمد اورنگزیب اور عطاتارڑ بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچے تو دوحہ کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیرمملکت نے ان کا استقبال کیا، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے بھی موقع پر موجود تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں