جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دلچسپ ویڈیو: امریکی انتخابی مہم میں کچرے کی آمد!

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی انتخابی مہم میں کچرے کی آمد ہوگئی امریکی صدر بائیڈن نے حریف امیدوار ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو ٹرمپ نے کچرے کا ٹرک چلا دیا۔

امریکا میں انتخابات میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں جیسے جیسے پولنگ کا دن قریب آ رہا ہے امیدواروں کے ایک دوسرے پر الزامات اور طنز کے تیروں کی رفتار بھی تیز ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی ریلی میں ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہہ ڈالا۔

- Advertisement -

صدر بائیڈن نے پورٹوریکو میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ پورٹوریکو کے لوگ کچرا نہیں ہیں۔ مجھے کوئی تیرتا ہوا کچرا نظر آتا، اگر ہے تو وہ ٹرمپ کے حامی ہیں۔

بائیڈن کے بیان پر سوشل میڈیا پر شور اٹھا تو وائٹ ہاؤس سے صدر کی حمایت میں بیان جاری کر دیا گیا اور وضاحت کی کہ امریکی صدر نے سب کو نہیں صرف کامیڈین ہنچ کلف کو کچرا کہا تھا۔

تاہم ٹرمپ کا غصہ کم نہ ہوا اور وہ بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ بائیڈن کے اپنے حامیوں کو کچرا کہنے کے بیان پر بطور احتجاج انہوں نے کچرے کا ٹرک چلانا شروع کر دیا۔

ٹرمپ نے بائیڈن پر گرجتے برستے ہوئے کہا کہ میرے حامی کچرا نہیں بلکہ امریکا کا دل اور جان ہیں۔ انہوں نے وسکانسن میں احتجاج کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک کو چلایا۔

واضح رہے کہ امریکا میں اگلے چار سالہ مدت کے لیے صدارتی انتخابات کے لیے منگل 5 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن جیتنے کے لیے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں