ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

اسموگ ایک اژدھا ہے، جو ہر سال سر اٹھارہا ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسموگ ایک اژدھا ہے جو ہر سال سر اٹھارہا ہے،سیڈر اسموگ کو ختم کرنے کی جانب بہت بڑا قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن کی طرح آج بھی میرے لئے ایک بہت خوبصورت دن ہے ، یہ ایسا منصوبہ ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے، ترقی کا راستہ کسان بھائیوں کی زمینوں سے گزرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں زراعت کا اہم کردار ہوتاہے ، ہم جوکھاناکھاتےہیں معیشت میں زراعت کابہت بڑا کردار ہے، ٹریکٹرز کیلئے ہمیں 16لاکھ سے زائد درخواستیں آئی ہیں ، کل ہم گرین ٹریکٹرز کی پہلی قرعہ اندازی کرنے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ آپ کو 5ہزار سپر سیڈرز فراہم کریں جس میں سے آج 1000 دے رہے ہیں، 13 لاکھ روپے کے سپر سیڈر پر پنجاب حکومت 8لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہمیں اسموگ کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے جس سے کئی بیماریاں جنم لےرہی ہیں، اسموگ ایک اژدھا ہے جو ہر سال سر اٹھارہاہے، سیڈر اسموگ کو ختم کرنے کی جانب بہت بڑا قدم ہے، سپر سیڈر بیک وقت کھاد، فرٹیلائزر،بیج اور اسٹرا کے بھی کام آتا ہے۔

انھون نے کہا کہ سپرسیڈر منصوبہ کسانوں کی مدد اور ماحولیات کی بہتری کیلئے بہت اہم ہے، بھارتی پنجاب میں بھی اقدامات کئے جائیں تو دونوں ملک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپرسیڈر اسموگ کوختم کرنےکیلئےانتہائی اہم ہے، سپرسیڈرہونےکی وجہ سےآپ کوفصل کی باقیات نہیں جلاناپڑےگی ، یہ ایئرکوالٹی انڈیکس کو بہتر کرنے بہت مدد کرےگا.

انھوں نے مزید کہا کہ یہی اقدامات بھارتی پنجاب میں بھی ہوں تودونوں ممالک کےعوام کیلئےبہتری ہوگی، اسموگ کوختم کرنےکیلئےحکومت ہرقدم اٹھارہی ہے، پنجاب حکومت وہ اقدامات بھی کررہی ہے جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں