جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

’سرحدوں نے تقسیم، کرکٹ نے اکٹھا کر دیا‘، بھارتی کرکٹر کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت میں سیاسی اختلافات کھیل کے میدان میں بھی اثر انداز ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی جب بھی ملتے ہیں محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر سکسز ٹورنامنٹ کھیلنے ہانگ کانگ پہنچ چکی ہیں۔ سات سال بعد ہونے والے اس ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا کل (جمعہ) کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بھارتی کھلاڑی منوج تیوڑی نے فوٹو سیشن کے دوران پاکستانی کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کے ہمراہ سیلفی بنائی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دی۔

- Advertisement -

منوج تیواڑی نے اس تصویر پر کیپشن لکھا کہ ’’سرحدوں نے تقسیم کیا، کرکٹ نے اکٹھا کر دیا۔‘‘

اسکرین گریب

واضح رہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ کھیلوں میں بھی سیاست کو داخل کر لیتی ہے۔ اسی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان 10 سال سے باہمی کرکٹ رابطے منقطع ہیں تاہم کثیر القومی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں روایتی حریف ٹیمیں مدمقابل آتی رہتی ہیں۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان اور بھارت، یو اے ای کے ہمراہ سی گروپ میں شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل ہفتہ 2 نومبر جب کہ سیمی فائنل اور فائنل اتوار 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں