جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

دنیا کی سب سے موٹی بلی مر گئی، موت کی وجہ ڈائٹنگ بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی سب سے موٹی بلی چل بسی اس کی موت وزن کم کرنے کے کیمپ میں شامل ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد واقع ہوئی ہے۔

دنیا کی سب سے موٹی بلی کی اچانک چل بسی۔ اس کی موت وزن کم کرنے کے کیمپ میں شامل ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد واقع ہوئی جس کے باعث یہ گمان کیا جا رہا ہے اس کی موت ڈائٹنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی کرمبس نامی بلی دنیا کی سب سے موٹی بلی ہے۔ جس نے اس وقت عالمی شہرت حاصل کی جب اسے روسی اسپتال کے تہہ خانے سے بچایا گیا۔

- Advertisement -

جس وقت اسے تہہ خانے سے برآمد کیا گیا تو اس سے اپنے وزن کے باعث چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔

بعد ازاں وزن کم کرنے والے پروگرام میں شامل کیا گیا تاہم وزن کم کرنے کے کیمپ میں شامل ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد ہی اچانک اس کی موت واقع ہوگئی۔

وزن کم کرنے والے کیمپ میں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور اسے سانس لینے میں دشواری پیدا ہونے لگی جس کے چند دن بعد وہ چل بسی۔

جانوروں کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بلی کی کھال کی تہہ اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ وہ اس کی جلد کے اندرونی اعضا میں کینسر اور ٹیومر کی شناخت کرنے میں ناکام ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم الٹراساؤنڈ نہیں کر سکے، لیکن ہم نے اس کی صحت کی مسلسل نگرانی کی، کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ زیادہ وزن اچانک نہیں ہوتا، اپنی موت سے چند ہفتوں پہلے تک بھی بلی کے بیمار ہونے کی کوئی علامت نہیں دکھائی دی۔

کرمبس کا علاج کرنے والی اور روس میں بلیوں کے شیلٹر کی مالک گیلیانا مور نے کہا کہ ٹیومر نے متعدد اعضاء کو خراب کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیوں میں اکثر بیمار ہونے کی صورت میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں صرف ایک بار جب بہت دیر ہو جائے تو مسائل ظاہر ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں