شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ وجیہہ خان نے پیار کو پیسے پر ترجیح دے دی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ وجیہ خان نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ ’پاور پلے‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ پیار یا پیسہ؟‘ اداکارہ نے کہا کہ پیار! پیار چاہیے پیسے کمالیں گے۔
سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کے سوال پر وجیہہ خان نے سوشل میڈیا کا نام لیا، انہوں نے تماشہ سیزن 3 میں اپنا پسندیدہ امیدوار ایاز سموں کو قرار دیا۔
سیلبرٹی کرش کے سوال پر اداکارہ نے خوشحال خان کا نام لیا، ایک سوال کے جواب میں وجیہہ نے کہا کہ وہ کسی بھی شخص کے ڈریسنگ سینس سے متاثر ہوتی ہیں۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں آخری نقصان کیا ہوا تھا؟
وجیہہ خان نے بتایا کہ میں نے فلائٹ مس کردی تھی دوبارہ اپنا اور بہن کا نیا ٹکٹ خریدنا پڑا تھا جبکہ اپنے لیے سب سے مہنگی چیز کار خریدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کی کہانی سے کسی کو ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتی، ہر کوئی انسان ہے ہمیں سب کی عزت کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اکثر بھول جاتی ہوں کہ مجھے شکلیں نہیں بنانیں کیونکہ میں تماشہ گھر میں بہت شکلیں بنائی ہیں اب اس پر اب بہت کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔
وجیہہ خان نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ بری شکلیں بنائی ہیں لیکن لوگوں نے اسے بھی پسند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سپر پاور دے دی جائے تو میں لوگوں کے دماغ پڑھنا چاہوں گی کیونکہ میں کسی شخص کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتی ہوں اگر وہ میرے بارے میں برا بھلا کہے تو مجھے پتا چل جائے اور میں اس سے دوری اختیار کرلوں۔