جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

ارجن کپور، سنگھم اگین کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ہندو تہوار دیوالی کی تقریب میں موجود تھے۔

- Advertisement -

جب ارجن کپور کے ہاتھ میں مائیک آیا اور وہ گفتگو کرنے ہی والے تھے کہ ہجوم نے ’ملائیکہ، ملائیکہ‘ کی آوازیں کسنا شروع کردی تھیں۔

اداکار نے ’ملائیکہ‘ کی آواز سنتے ہی کہا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو۔‘ اور مسکرانے لگ گئے تھے۔

تاہم اب بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے جوڑ رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی ملائیکہ نے اپنے چاہنے والوں کو گڈ مارننگ کہا۔

ملائیکہ

واضح رہے ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا۔

اس سے قبل کئی بار یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

چند ماہ قبل جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تھی تو ارجن کپور آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں