عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود سعودی عرب میں اضافہ ہوگیا۔
سعودی عرب میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3 ہزار 883 سعودی ریال ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 333 ریال رہا۔
مملکت میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ہزار 336 ریال ہے۔
سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہے اور اس پوسٹ میں کچھ فرق ہوگا کیونکہ قیمتیں آج صبح 10 بجکر 9 منٹ کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے رہی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر کم ہوکر 2777 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔