جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مرد دوسری شادی کیوں کرتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کی گزشتہ قسط نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق (معصومہ) کا منفی کردار نبھا رہی ہیں دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز (ٹی ٹی)، سویرا ندیم (ریحام)، سعد قریشی (موسیٰ)، شاہین خان، بہروز سبزواری، اسد صدیقی، شیربانو رحمانی ودیگر شامل ہیں۔

بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی ہے اور بڑی عمر کے بزنس مین سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ ٹی ٹی، مصوصہ سے دوسری شادی کرنے کے بعد اہلیہ اور بیٹے کے کہنے پر انہیں طلاق دینے کا فیصلہ کرلیتے ہیں اور معصومہ کے گھر جاتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح ریحام کے طعنے سن کر والد کو دل کا دورہ پڑا اور ان کی جان چلی گئی۔

معصومہ انہیں بتاتی ہیں کہ والد کی میت کے روز بیٹا موسیٰ آیا تھا اور ان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر چلا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کے طعنے سنے، یہ سب سننے کے بعد وہ طلاق نامہ جیب میں ہی رکھ کر واپس گھر آجاتے ہیں اور اہلیہ اور بیٹے و یہ ساری باتیں بتا کر کہتے ہیں کہ وہ معصومہ کو طلاق نہیں دیں گے۔

ٹی ٹی کہتے ہیں کہ میں نے دوسری شادی کی ہے، گناہ کا راستہ کو اختیار نہیں کیا، مرد دوسری شادی سکون کے لیے کرتا ہے، اہلیہ کہتی ہیں زندگی میں کیا کمی تھی کیوں کیا ایسا، تم ہمارے ساتھ خوش نہیں تھے جس پر وہ کہتے ہیں کہ معصومہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں کسی کے لیے اتنا خاص بھی ہوسکتا ہوں۔

وہ ریحام سے بھی محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ تم نے مجھے فتح کی ہوئی ملکیت کی طرح چاہا، اس نے مجھے بتایا کہ اسے مجھ سے محبت ہے۔

کیا ٹی ٹی، معصومہ کو چھوڑ دیں گے؟ کیا ریحام اور موسیٰ انہیں معاف کردیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بسمل‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں