جرمنی نے ایران کو اپنے ملک میں موجود تینوں قونصل خانے بند کرنے کی دھمکی دے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ تہران نے دہری شہریت والےکو پھانسی دی تو تینوں ایرانی قونصل خانے بند کر دیں گے۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران کو آگاہ کر چکے ہیں کہ جرمن ایرانی شہری کو پھانسی دی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، جمشید شرمہد کو پھانسی دی گئی تو یورپی یونین کی پابندیوں کا مطالبہ کریں گے۔
- Advertisement -
جمشیدشرمہد کو 2020 میں گرفتار کیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایرانی عدالت نے جمشید شرمہد کو گزشتہ سال پھانسی کی سزاسنائی تھی۔