گلوکارہ آئمہ بیگ نے ساتھی گلوکارہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آنٹی‘ نے توجہ حاصل کرنے اور فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے میرا نام لیا ہے۔
گلوکارہ سارہ رضا خان نے گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر ’آٹو ٹیون‘ کے آپشن کو ہٹایا جائے تو آئمہ بیگ سمیت دیگر بالکل بھی گلوکار نہیں ہیں۔
اس بیان کے بعد سارہ رضا خان کو آئمہ بیگ سمیت دیگر گلوکاراؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ کچھ صارفین نے سارہ کے بیان کی حمایت کی تھی۔
تاہم اب آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ رضا خان کو ’آنٹی‘ قرار دیا۔
آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے، زندگی بہت مختصر ہے، آنٹی نے فالوورز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کا نام لیا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں، اگر سارہ رضا خان فالوورز میں کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیں لیکن اس طرح کسی شو میں بیٹھ کر خاتون گلوکارہ کے حوالے سے بات نہ کریں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ بہت بات ہوتی ہے کہ ٹی وی شو پر بیٹھ کر دوسروں کے حوالے سے اس طرح کی بات کی جائے۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ طنزیہ انداز میں لکھا کہ خیر، کوئی بات نہیں، ”آنٹی“ خوش رہیں اور سب ان کی طرف متوجہ ہوں، انہیں وہ پذیرائی ملنی چاہیے، جس کی وہ حقدار ہیں۔
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ سارہ رضا خان کو توجہ دی جانی چاہیے تاکہ وہ آئندہ اس طرح کے کسی ٹی وی شو میں بیٹھ کر دوسری خواتین گلوکاراؤں کے حوالے سے بات نہ کریں۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ بیشک انہیں گلوکارہ نہ سمجھا جائے لیکن اگلی بار کسی ٹی وی شو پر اس طرح کسی اور خاتون گلوکارہ کو گھٹیا ٹارگٹ نہ بنایا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ خدا کی جانب سے عطا کیے گئے ٹیلنٹ پر غرور کرنے کے بجائے اس پر شکر ادا کریں۔