جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مستونگ میں دھماکا، 5 طلباء سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 22 شدید زخمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں پولیس اہلکار ایک راہگیر اور5 طالبعلم جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں میں بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ شامل ہیں۔ دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل تباہ جبکہ رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سول اسپتال میں ڈاکٹرزاورعملے کی کمی سامنا ہے۔

- Advertisement -

ایس ڈی پی اومیاں دادعمرانی کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب اور ریموٹ کنٹرولڈ تھا، دھماکے میں پولیس اہلکار،اسکول کے 5 طلبہ اورراہ گیر جاں بحق ہوا۔

ایس ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، شہید بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ضلعی انتظامیہ، بی ڈی ایس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ملتان : آتش بازی کے سامان میں خوفناک دھماکا، 4 افراد جاں بحق، عمارت زمیں بوس

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں