جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نورا فتیحی نے اپنے فون کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے ماضی میں اپنا مہنگا ترین موبائل فون توڑ کی اصل وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

نورا فتیحی نے بالی وڈ میں مقام حاصل کرنے کیلیے ایک مشکل سفر طے کیا۔ کینیڈا سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے تک کی رُوداد بیان کرتے ہوئے اداکارہ و ڈانسر نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے فلم سے مسترد کیے جانے کے باوجود رکاوٹوں کا مقابلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں نورا فتیحی نے بتایا کہ مجھے یاد ہے ایک بار میں نے یش راج فلمز کیلیے آڈیشن دیا لیکن مجھے دوبارہ نہیں بلایا گیا، ان کی میرے بارے میں رائے تھی کہ میں اُس کردار کیلیے بہترین نہیں ہوں، یہ سنتے ہی مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اپنا موبائل فون زمین پر دے مارا جو ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا وقت ہوتا ہے اور جب وہ وقت آتا ہے تو دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں، لیکن اگر میں ان دروازوں کو کھلنے کیلیے مجبور کروں جو میری منزل کو نہیں جاتے تو مجھے مدد حاصل نہیں ہوگی۔

’جب وہ فلم ریلیز ہوئی جس کیلیے میں نے آدیشن دیا تھا تو وہ فلاپ ثابت ہوئی۔ پھر میں نے خود سے سوال کیا کہ کیا میں اس فلم کیلیے رو رہی تھی اور میں نے اس کیلیے اپنا موبائل فون توڑ دیا؟ وہ فلم میرا کیریئر تباہ کر سکتی تھی۔ وہاں سے میں نے چیزوں چھوڑنا سیکھا۔‘

نورا فتیحی کے مطابق غیر ملکی ہونے کی وجہ سے انہیں بالی وڈ میں مشکل سفر طے کرنا پڑا۔

اداکارہ و ڈانسر نے کہا کہ باہر سے آنے والوں پر دباؤ ہوتا ہے، لیکن اگر آپ اپنی زیادہ توانائی خود کو بہتر بنانے میں لگاتے ہیں تو یقین کریں وہ آپ کو چوتھی بار نہیں بلاتے تو پانچویں بار ضرور بلائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں