اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے زندگی میں کیا بننا چاہتی تھیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرنے والی ایشوریا رائے کے بارے میں کچھ حقائق ایسے ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ واقف ہیں۔

1973 کو پیدا ہونے والی ایشوریا رائے آج یکم نومبر کو اپنی 51ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پیغامات بھیج رہے ہیں۔

مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرنے سے قبل بھی ایشوریا رائے ایک ابھرتی ہوئی اسٹار تھیں۔ ان کے کیریئر کا آغاز چھوٹے ٹی وی اشتہارات سے ہوا اور انہوں نے جلد ہی 1993 میں عامر خان کے ساتھ ایک قابل ذکر کمرشل سے شہرت حاصل کی۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے بتایا تھا کہ مس انڈیا مقابلے میں داخل ہونے سے قبل ہی انہیں چار فلموں کی پیشکشیں موصول ہو چکی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ شہرت کی وجہ سے نہیں تھا، اگر وہ مقابلے میں شامل نہ ہوتیں تو ان کی پہلی فلم 1996 میں ’راجہ ہندوستانی‘ ہوتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدلا اور ممبئی کی رچنا سنسد اکیڈمی آف آرکیٹیکچر میں فن تعمیر کا انتخاب کیا۔

سنیما میں ایشوریا رائے کی شمولیت نے انہیں نہ صرف بھارت میں گھر گھر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک قابلِ احترام شخصیت بنا دیا۔ وہ 2003 میں کانز فلم فیسٹیول میں باوقار جیوری میں خدمات انجام دینے والی پہلی بالی وڈ اداکارہ بن گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں