منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ میں رہے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزرا نے قابض صہیونی ریاست کے غزہ سے متعلق عزائم کھل کر بیان کرنا شروع کر دیے۔

اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ہو بھی جاتی ہے تو اسرائیلی فوج کئی برسوں تک غزہ میں رہےگی، غزہ پر اسرائیل کا دوبارہ قبضہ ہونا چاہیے۔

اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو کئی سالوں تک غزہ کی پٹی میں موجود رہنا چاہیے اسرائیلی فوج جنگ کے مقاصد کے حصول کیلئے غزہ میں موجود رہےگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں طویل مدت تک آپریشنل سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا ہو گا میرے اندازے کے مطابق رواں سال کے آخر تک سیاسی سمجھوتہ ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں