جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نعیمہ بٹ کو ہیلووین پارٹی میں کون مل گیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہیلووین پارٹی میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہیلووین پارٹی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گلوکار Lil Pterodacty کا گانا ’چیٹر‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھیں ’رباب‘ نے ہیلووین پر کیا پایا؟ عدیل سلاخوں کے پیچھے ہے، بتائیں آپ کیا سوچتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ٹھیک ہے عدیل کو جیل بھجوانے کے بعد آپ کی پارٹی بنتی ہے لیکن ہم آپ کو مس کررہے ہیں۔‘ دوسرے مداح نے مسکرانے کی ایموجی بناکر لکھا کہ ’آپ نے ڈرامے میں پہلے ہی ہیلووین پارٹی دی تھی۔‘

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے رباب کا کردار نبھایا ہے وہ ڈرامے میں عماد عرفانی (عدیل) کی اہلیہ بنی ہیں اور دھوکا دینے پر انہیں جیل بھی بھجوا دیتی ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں لیکن کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ پڑھیں: سنگل ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ

ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ سنگل ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں