بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کررہا ہے، لبنانی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت : لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں کو "مسترد” کر رہا ہے، بیروت کے مضافات میں ہونے والے حالیہ حملے اس کا واضح ثبوت ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نے اسرائیل پر جنگ بندی کے خاتمے کی کوششوں کو مسترد کرنے کا الزام اس وقت عائد کیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت پر دوبارہ بمباری کی۔

وزیر اعظم میقاتی نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کے جنوبی علاقے اور دیگر علاقوں پر بمباری “اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرنے کا اشارہ دیتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کی صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کم از کم 10 حملے کیے گئے، اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مقامی آبادی کو یہ علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

لبنان کی نیوز ایجنسی کے مطابق حملوں سے نشانہ بنائے گئے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسرائیلی حملے بیروت کے جنوب میں بنت جبیل اور بیروت کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں پر کیے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے 84 فلسطینی شہید

علاوہ ازیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ میں دو اسرائیلی حملوں میں 84 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 50 سے زائد بچے شامل ہیں۔

غزہ کے میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شمال مشرقی لبنان میں کم از کم 24 افراد شہید جبکہ   دارالحکومت بیروت میں رات بھر کے دوران 10 سے زائد مہلک حملے کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں