ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

آئی پی پیز نے 14 سال تک عوام کا خون چوسا: گوہر اعجاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے 14 سال تک عوام کا خون چوسا اور بازار میں اپنا تیل فروخت کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بیان میں کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کا قبلہ درست کریں چوری پکڑیں کیوں کہ آئی پی پیز کا قبلہ درست کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کم  نہیں بلکہ بڑھے گا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدہ لیا ہے، 30 ہزار کروڑ 5 سالوں میں آئی پی پیز کو ادا کیے گئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ سالانہ بند آئی پی پیز کو دیتے رہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیڈریشن بزنس کمیونٹی کی پارلیمنٹ ہے، ہر ماہ مختلف سیکٹرز کی ایسوسی ایشنز سے میٹنگز خوش آئند ہے کیوں کہ یہ ملک چالیس لوگوں یا 100 آئی پی پیز کا نہیں 25 کروڑ عوام کا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں چالیس لوگوں یا 100 آئی پی پیز سے نہ گھبرائیں،  14 سال ان پاور پلانٹس نے عوام کا خون چوسا ہے، آئی پی پیز تیل کی کھپت دکھاتے کچھ اور تھے ہوتی کچھ اور تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں مسئلہ نہیں مسئلہ غلط پالیسی سازی کا ہے، ملک میں ترقی تب ہی ہوسکتی ہے جب مہنگائی پر کنٹرول کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں